• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی، اس میں دم نہیں رہا، حکومت پانچ سال پورے کریگی

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی، اس میں دم نہیں رہا، تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن تو دسمبر میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کرچکی تھی، وزیراعظم کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ایگل سکواڈ روڈ مارچ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں آج اہم دن ہے، اسلام آباد میں 150 جوانوں پر مشتمل ایگل سکواڈ شروع کر رہے ہیں، 20 کاروں کو ایگل سکواڈ کا حصہ بنائیں گے، اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے ناکے ختم کر رہے ہیں، امن و امان ہو تو سرمایہ کاری آتی ہے، ویزہ آن لائن کر دیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

    94 مناظر