گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چناؤ پر شرم آنی چاہیے، کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے، اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اداروں پر حملہ کرنا اور متنازعہ بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔
Advertisements