• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، بجٹ کی منظوری کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ حکومتی اتحادی جماعتیں بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں صوبوں کو فنڈز سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    Advertisements
    118 مناظر