• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • متحدہ اپوزیشن کا سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے بجائے اپنی توپوں کا رخ اب سپیکر اسد قیصر کی طرف موڑ لیا ہے۔ اپوزیشن نے سپیکر کی جانب سے 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

    کمیٹی کو سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے۔

    اپوزیشن قائدین نے کہا کہ سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے لیکن اسد قیصر یہ فرض نبھانے کے اہل نہیں ہیں۔

    Advertisements
    84 مناظر