ملک بھر میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد افراد ویکسین سے مستفید
کورونا وائرس پر کنٹرول کے خاتمے کا مشن پر کامیابی سے عمل در آمد جاری ہے۔ ملک بھر میں ویکسی نیشن سینیٹرز پر لوگوں کو ویکسن لگائی جا رہی ہے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 889 خوراکیں استعمال کی جاچکی ہے۔
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 69 ہزار 274 افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی۔ صوبے میں اس وقت 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے 46 لاکھ 33 ہزار 814 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 لاکھ 98 ہزار 711 افراد کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔
Advertisements