Site icon Meritnews

سی سی پی او لاہور کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا

سی سی پی او لاہور کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا

پن پوائنٹ۔ جاوید کمیانہ

ماضی میں لاہور پولیس کی کمان وقتاً فوقتاً مختلف پولیس آفیسرز کے ہاتھ میں رہی مگر صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی واقع نہ ہوئی تھی، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، قبضہ مافیا کی سرکوبی جہاں ممکن نہ ہوئی وہاں منفی شہرت کے حامل جرائم پیشہ افراد و اشتہاری مجرمان بھی دندناتے رہے ایسے میں لاہور پولیس کی قیادت کی زمہ داری انتہائی اچھی شہرت رکھنے والے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل پولیس آفیسر ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کو سونپی گئی جنہوں نے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا اور اپنی تجربہ کار ٹیم کے ساتھ مؤثر اور جامع حکمت عملی کے ساتھ شہر لاہور میں ایک طرف جرائم کو قابو اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالی، لاکھوں کی تعداد میں زیر التواء مقدمات کو نپٹایا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی بیخ کنی کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا، روزانہ کی بنیاد پر مختلف سرکلز کے آفیسرز کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنایا تاکہ ہر سطح پر جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں لاہور پولیس نے قبضہ مافیا گروپوں کو بلوں میں گھسنے پر مجبور کر دیا۔ دوسری طرف پولیس ملازمین کی بہبود کے لیے بے شمار کام سر انجام دئے جن میں شہداء کے خاندانوں کی کفالت، پولیس ملازمین کی سزاؤں کی اپیلوں پر معافی سمیت متعدد مثبت کاموں کی وجہ سے لاہور پولیس کے جوانوں ، آفیسرز کے دل میں جگہ بنائی۔ عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے لاہور کے مختلف تھانوں میں رات گئے متعدد سرپرائز وزٹ کیے اور پابند سلاسل افراد کے گنہگار و بے گناہ ہونے کی تصدیق کی۔آپ نے میرٹ پر تفتیش کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ان گنت خدمات اور محض سابقہ پانچ ماہ میں شرح جرائم بارہ فیصد سے زائد کمی لانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے دوران ان کو ستارہ امتیاز سے نوازا جو لائق تحسین ہے جس سے لاہور پولیس کا مورال بلند ہوا جو یقیناً لاہور پولیس کی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔۔۔۔

Exit mobile version