عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی بجٹ 2021-22ء کے قومی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آج کے عوام دوست بجٹ سے اپوزیشن کے علاہ سب خوشیاں منارہے ہیں، حکومت نے ملک کے پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکچز دیے۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جمعہ کو بجٹ تقریر سننے کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کراچی ٹرانسفامیشن پلان کیلئے 739 شہر کے عوام کے حق کی اصل ادائیگی ہے، احساس پروگرام میں 260 ارب سے غریب طبقے کو رلیف ملے گا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سندھ کے 14 سے زائد اضلاع کیلئے 107 ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کو ترجیح دی، وزیراعظم کی وژن کے مطابق انڈسٹریل سیکٹرز کی ترقی کو بجٹ میں سب سے زیادہ اہمیت دی گئی، ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے 91 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں 100 فیصد ٹیکس ریلیف سے ای کامرس میں کاروباری شخصیات کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس ڈیوٹی کی کمی سے متوسط طبقہ مستفید ہوگا، غریب کی اپنی چھت کپتان کا خواب ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے 33 ارب کی منظوری قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے جا رہا ہے معیشت بہتر ہو رہی ہے، بجٹ میں ملکی ترقی میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو مزید ترقی کی جانب لیکر جائیگا، پاکستانی قوم آئندہ دنوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نئی وفاقی نجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، نئے بجٹ سے مہنگائی میں بھی کمی ہوگی۔