کورونا کی شدت میں مسلسل کمی، مزید 1383 کیسز، 53 افراد جان سے گئے
کورونا وائرس سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 376 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 383 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 805، سندھ میں 3 لاکھ 24 ہزار 535، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 781، بلوچستان میں 25 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 655، اسلام آباد میں 81 ہزار 806 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements