• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسلامو فوبیا: کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

    کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا، حملے میں چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
    مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات، کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

    کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔
    کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

    کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    Advertisements
    114 مناظر