• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا ریلیف پیکج: ن لیگ کا آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

    ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1200 ارب کی خطیر رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے، پہلے دوائیوں کے 500 ارب کھا گئے، اب کورونا کا ریکیف پیکج کھا گئے، کیا لوگ ہیں ؟ کورونا ریلیف پیکج میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خود آڈیٹر جنرل نے کی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج کے علاوہ آئی ایم ایف سے 1.386 ارب ڈالر کورونا کیلئے آئے، آئی ایم ایف فسکل مانیٹر میں بھی اس پیسے کے استعمال پر سوال اٹھایا گیا ہے، معاشی ماہرین 15 کھرب کی رقم کا سوال اٹھا کر حکومت سے رسیدوں کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ کورونا ریلیف کیلئے 1200 ارب روپےکا معاملہ ایک اور رنگ روڈ سکینڈل دکھائی دیتا ہے۔

    97 مناظر