کورونا کے وار برقرار، مہلک وائرس کی تیسری لہر مزید 83 جانیں لے گئی
کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72، بلوچستان میں 25 ہزار 589، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629، اسلام آباد میں 81 ہزار 626 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 کیسز رپورٹ ہوئے۔