• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی۔

    ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔

    دونوں نے پوسٹ کے کیپشن میں “الحمداللہ” لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔

    شعیب ملک نے جو قرآنی آیت شیئر کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ “اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے”۔

    یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

    شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں
    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہو گئے ہیں۔

    کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی۔

    تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کر چکے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔

    ثنا جاوید کی گلوکار عمیر جیسوال سے طلاق کی خبریں
    ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، نکاح کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر سٹوریز بھی شیئر کیں۔

    ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمر جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    اس کے علاوہ دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے انسٹا گرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے تاہم دونوں نے علیحدگی کی تصدیق نہیں کی تھی۔

    371 مناظر