کورونا وائرس سے مزید 83 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1893 نئے مریض
کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 390، سندھ میں 3 لاکھ 21 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 746، بلوچستان میں 25 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 81 ہزار 540 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 388 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements