دس ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے کہا ہے کہ دس ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے، ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے، امریکا میں بائیڈن کے آنے کے بعد اس پر سوچنا شروع کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں گرین فنانسنگ سکیم کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے، ملک کو اس وقت درختوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا بہت ضروری ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلا دیش سے اچھی ہے، ماحولیات کی بہتری کیلئے چین نے بہت کام کیا ہے، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئندہ ہے۔