• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نویں اور دسویں کے امتحانات صرف 4 منتخب مضامین میں لینے کا فیصلہ

    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران امتحانات کےحوالے سے تجاویز زیر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے کچھ بچے امتحانات کے بغیر پاس کیے، تاہم اب ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں ملے گا۔ یہ تمام فیصلے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ کورونا وبا کے تعلیم پر منفی اثرات پڑے۔ اب صورتحال میں بہتری کی وجہ سے 9ویں،10ویں ،11ویں اور 12ویں کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ 10 جولائی کے بعد 9ویں اور 10ویں کے امتحانات صرف 4 مضامین میں ہوں گے۔ ان دونوں کلاسوں کے لئے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا امتحان ہوگا۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ میں صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا۔

    Advertisements
    166 مناظر