وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے اور زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے معائنے کے علاوہ ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
دورہ بلوچستان کے دوران سرکاری مصروفیات کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شام کو واپس اسلام آباد لوٹیں گے۔
اپنے دورے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دہشت گرد حملوں میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، میری دعائیں اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ اورتربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملوں میں4 جوان شہید، 8 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔
Advertisements