• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • رواں مالی سال کے دس ماہ ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی

    رواں مالی سال کئی معاشی اہداف حاصل ہوتے ہوئے نظر آئے، حکومت آئندہ بجٹ میں معیشت کو ڈگر پر لانے کے لئے کئی بڑے فیصلے کرنے کا بھی اردہ رکھتی ہے۔
    مالی سال 21-2020 کے دس ماہ میں ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی جس میں صرف ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

    دس ماہ کے دوران ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر اور جاری کھاتے 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 26 فیصد اضافے سے 15 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

    دس ماہ میں پٹرول کی کھپت 12 فیصد اضافے سے 67 لاکھ میٹرک ٹن رہی، ڈیزل کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 61 لاکھ میٹرک ٹن، فرنس آئل کی کھپت 48 فیصد اضافے سے 24 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ دس ماہ میں بجلی کا استعمال 7 فیصد اضافے سے 102852 گیگا واٹ رہا۔

    دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 37 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار، کھاد کی فروخت 10 فیصد اضافے سے 50 لاکھ میٹرک ٹن، سیمنٹ کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 82 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

    Advertisements
    123 مناظر