وزیراعظم معاشی حالات سے لاعلم، جھوٹ بول کر ترقی نہیں ہوتی: شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاشی حالات سے لاعلم ہیں، جھوٹ بول کر ترقی نہیں ہوتی، ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات ٹھیک ہوتے تو مہنگائی کم ہوتی، ملک آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتا ہے، ترقی کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلے گا، سپیکر زبان بندی کریں گے تو جذبات کا اظہار تو ہوگا، حکومت کے پاس عددی برتری ہو تو بجٹ پاس ہوہی جاتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دروازے اس کیلئے کھلے ہیں جو فیصلے مانے، اعتماد کے بغیر کوئی اتحاد نہیں رہتا، پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کی بات کبھی نہیں کی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی بحالی کا باب بند ہوچکا ہے۔
Advertisements