سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا، اب انصاف مل جانا چاہئے
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا، اب انصاف مل جانا چاہئے، کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری ضمانت کیلئے آج عدالت پیش ہوئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے بات کی تھی، علی ظفر نے بڑی محنت سے رپورٹ مکمل کی، امید تھی رپورٹ منظرعام پر آجائے گی، علی ظفر نے کہا تھا مئی میں رپورٹ پیش کردوں گا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے رپورٹ میں جو کہا ہے اس پر ایکشن لیا جائے، علی ظفر کی تحقیقات مکمل ہوگئی، اب تک رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی، رپورٹ آنے پر کھل کر بات ہوگی۔