• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جموں و کشمیر کی صورتحال کا بخوبی علم، دونوں ممالک تنازع کشمیر کا حل نکالیں

    وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بخوبی علم ہے، جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں ہے، دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ تنازع کشمیر کا حل نکالیں۔
    صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا یو این جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر اجلاس بلایا، عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے کئی فلسطینیوں کی جانیں گئیں، شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا، اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی قبضے کو ختم کیا جاسکے، مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی، کورونا نے دنیا میں بڑے مسائل کو جنم دیا، ان مسائل کا حل مشترکہ لائحہ عمل سے ہی ممکن ہے۔

    صدر یو این جنرل اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فریقین پر زور دیا زمینی حقائق کو تبدیل نہ کیا جائے، متنازعہ علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے، افغانستان میں امن کی بحالی بھی ضروری ہے، پاکستان نے کئی ملین افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، امداد نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا، پاکستانیوں نے مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کو پناہ دی، پاکستان اور افغانستان کو جدا نہیں کیا جاسکتا، افغانستان میں امن، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے لازم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

    وولکن بوزکر نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین امیر اور غریب ممالک کی یکساں ضرورت ہے، حکومت پاکستان کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں، پاکستان کورونا میں کمی لانے، لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے مؤثر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے قدرتی حل کیلئے کردار ادا کیا، عمران خان نے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام پر زور دیا۔

    Advertisements
    187 مناظر