• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پرچی چیئرمین بھاشن سے پہلے پیپلزپارٹی کی آئی ایم ایف سے قرض کی تاریخ دیکھیں

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بھاشن بازی سے پہلے پیپلزپارٹی کی آئی ایم ایف سے قرض کی تاریخ دیکھیں۔
    معاون خصوصی برائے سیاسی شہباز گِل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کی بوکھلاہٹ معیشت درست سمت کی غماز ہے، ماضی کی نالائق حکمرانوں نے قرض پہ قرض لیا، گزشتہ 40 برس میں معیشت کھڑی کرنے کیلئے کام کیا جاتا تو آج پاکستان بدحالی کا شکار نہ ہوتا۔

    شہباز گِل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض اور سود واپس کیا، ماضی کی قرضوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی پاؤں پر کھڑا کیا۔

    Advertisements
    90 مناظر