• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ترین کے بعد پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ بھی متحرک، 15 سے زائد اراکین کا عشائیہ

    ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا۔ عشائیہ پر سیاسی بیٹھک لگالی۔ بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کا معاملہ وزیراعلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
    ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کی گزشتہ رات عشائیہ پر ملاقا ت ہوئی جس میں ہم خیال گروپ نے اپنے حلقوں کے معاملات حکومت سے حل کروانے بارے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

    عشائیہ پر ہونے والی ملاقات میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفر عباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی، احسن جہانگیر بھٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں ہم خیال گروپ کے لئے بجٹ میں ترقیاتی سیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا۔ تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے جلد وزیر اعلی کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف ترین گروپ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

    رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نیوٹرل ایمپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا اورعلی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلیئر قرار دیا گیا ہے، ہم نے شروع دن سے جو موقف اختیار کیا علی ظفر ایڈوکیٹ کی رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ تمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ہے، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔

    112 مناظر