میگا کرپشن کیس، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا
میگا کرپشن کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنا دی۔
احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔
سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔
Advertisements