• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کوئٹہ: بشیر چوک کے قریب دھماکا، سیکیورٹی اہلکار اور بچے سمیت 5 افراد زخمی

    دھماکا قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور 11 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ تھا، جس میں دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے نصب کیا گیا تھا۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈیسپوزل ٹیم اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کر لئے، مزید کاروائی جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اردگرد موجود افراد سے تحقیقات بھی شروع کر دیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

    Advertisements
    91 مناظر