• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انھیں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
    وزیراعظم عمران خان اپنے رفقا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔

    اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفد کے ہمراہ 3 گھنٹے سے زائد تک آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹرز میں موجود رہے۔

    Advertisements
    92 مناظر