• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

    تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، وفاقی وزیر شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیاجلاس میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ آج کے اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ موسم گرما کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے جبکہ اساتذہ اور اٹاف کی ویکسی نیشن کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 760، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان میں 24 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500، اسلام آباد میں 80 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 670 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 784، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد میں 745، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔م کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

    211 مناظر