• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سندھ میں کورونا کے باعث نافذ پابندیاں دو ہفتے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پش نظر موجودہ پابندیوں کو دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری اوقات کار رات 8 بجے سے تبدیل کر کے 6 بجے کر دیئے گئے۔
    وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کورونا وائرس صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، آئی جی سندھ، فوج اور رینجرز کے نمائندوں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ پیر سے دکانیں 8 کے بجائے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔ ڈپارٹمنٹل سٹورز بھی 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس، شادی ہالز 2 ہفتے تک بند رہیں گے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی۔ سکول کھلنے کا فیصلہ کورونا صورتحال سے مشروط کر دیا گیا، کیسز کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ویکسینیشن کرنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد جبکہ کراچی میں تقریبا 14 فیصد ہے۔ حیدرآباد میں شرح 10.83 فیصد اور باقی اضلاع میں 5.40 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ایک ماہ میں 213 مریضوں کا انتقال ہوا، جن میں 164 مریض ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر پر تھے، 26 مریض گھروں میں انتقال کرگئے۔

    85 مناظر