معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، سندھ میں فی کس آمدنی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ خیبرپختنخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے بعد صوبے میں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پنشن پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔
Advertisements