• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • فلسطین سے یکجہتی: حکومت اور اپوزیشن کی اقوام متحدہ کے دفتر میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرا دی۔

    حکومتی اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر قیادت فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ شرکاء نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھ میں فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر قیادت ریلی نکالی اور وفد کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس سے اقوام متحدہ کے دفتر پہنچے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی اپوزیشن اراکین کے ہمراہ تھے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد بھی اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرائی۔

    Advertisements
    91 مناظر