کورونا کی تیسری لہر کا قہر، مہلک وائرس مزید 104 جانیں لے گیا
کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ میں 3 لاکھ ایک ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان میں 24 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439، اسلام آباد میں 79 ہزار 552 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements