شہباز فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت ریفرنسز پر سماعت 14 جون تک ملتوی
احتساب عدالت میں شہباز فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ،آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، حمزہ شہباز اور شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا وہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد سے خصوصی طور پر آئے ہیں، لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ لمبی تاریخ دی جائے، جس پر عدالت نے تینوں ریفرنسز میں سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جارہا ہے۔
Advertisements