سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے پولیس ملازمین کےخصوصی بچوں کے والدین میں 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 66امدادی چیکس تقسیم کئے
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے پولیس ملازمین کے
خصوصی بچوں کے والدین میں 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 66امدادی چیکس تقسیم کئے
پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو ہر قیمت پر نبھائیں گے۔عاطف نذیر
لاہور31اکتوبر: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے اپنے دفتر میں پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے والدین میں 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 66امدادی چیکس تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں میں ویلفیئر فنڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ایس ایس پی (ایڈمن) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو ہر قیمت پر نبھائیں گے۔عاطف نذیر نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجہ، رہائش گاہوں، بچیوں کی شادی، بچوں کی تعلیم اور ملازمت سمیت ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء، غازیوں اور خصوصی بچوں کی ویلفیئر کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔