احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا
احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو طلب کر لیا۔
عدالت نے دونوں ن لیگی رہنماؤں کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 29 نومبر کو طلب کیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب لاہور نے ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا۔
عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا، نیب ترامیم آرڈننس کی روشنی میں یہ ریفرنس نیب لاہور کو واپس ارسال ہوا تھا۔
Advertisements