اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پرل ہاربر دھماکے ہوں یا نائن الیون امریکا جنگ بندی پر راضی نہیں ہوا تھا، یہ جنگ کا وقت ہے، بائبل میں ہے ایک وقت جنگ کا اور ایک امن کا، اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا یہ واضح ہونا چاہیے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مزید کہا ہے کہ میں حماس اور داعش کے دہشت گردوں سے کہتا ہوں تم عفریت ہو، ہم آپ کا تعاقب جاری رکھیں گے، ہم آپ کا پیچھا کرتے رہیں گے، آپ کو اس وقت تک نشانہ بنائیں گے جب تک آپ ہمارے قدموں پر نہ گر جائیں۔
Advertisements