• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نواز شریف کو میں نے ہی پاکستان واپس آنے کا کہا تھا: آصف زرداری

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس دوران سابق صدر نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
    آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ ملتان میں گھر بنا لیا، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں، کارکنوں کا اصرار تھا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں، کارکنوں الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

    Advertisements
    55 مناظر