• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    بلوچستان کے ضلع تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 غیر مقامی مزدور جان سے چلے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ تھا اور زخمی شخص کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، جبکہ پولیس اہلکار کا تعلق تربت سے ہی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    Advertisements
    76 مناظر