بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے مزید اضافے کا امکان
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کو کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے جبکہ مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے۔
نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔
Advertisements