شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا: شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بحری اور فضائی اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بیرون ملک جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے، لیگی رہنما کو اگر اجازت دی گئی تو واپس لانا مشکل ہوگا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور اور لندن میں بیٹھے ہیں، شہباز شریف نے نواز شریف کو لانے کے بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ نواز شریف کو واپس لائیں گے، اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو کوئی میڈیکل دستاویز جمع نہیں کرائیں، جس روز عدالتی فیصلہ آیا شہباز شریف نے اسی دن ٹکٹ بک کرایا، ڈیل سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔
Advertisements