• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آواران: دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 2 جوان شہید

    ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے موجود ہونے کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تو سکیورٹی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے، گولیاں لگنے سے 2 جوانوں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی بہادری نے جام شہادت نوش کیا۔

    Advertisements
    56 مناظر