بھارت سے شکست، دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا
بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے بآسانی شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔
بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔
230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Advertisements