• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بھارتی ریاست کیرالہ میں بم دھماکہ، خاتون ہلاک

    بھارتی ریاست کیرالہ میں بم دھماکے سے 1 خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کمیونٹی کنونشن سنٹر میں اس جگہ پر ہوا جہاں مسیحی برادری مذہبی رسومات ادا کر رہی تھی، دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

    بھارتی پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کنونشن سنٹر میں 2 ہزار سے زائد افراد موجود تھے، پولیس اور دیگر ایجنسیاں دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے

    Advertisements
    95 مناظر