• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ساجد محمود کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چودھری ساجد محمود نے کہا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، یہ ایک دل خراش واقعہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

    چودھری ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں اور باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    Advertisements
    94 مناظر