• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10 سال پہلے دیکھا تھا: جہانگیر ترین

    چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10 سال پہلے دیکھا تھا
    چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہو کر نئے پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، دس سال پہلے بہتر پاکستان بنانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے، ہم نے صنعت کے شعبے میں تبدیلی لیکر آنی تھی، افسوس یہ سب خواب پورے نہ ہوسکے۔
    جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی لیکن سب خواب ادھورے رہ گئے، دس سال ہم نے پی ٹی آئی میں محنت کی، جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے تو ہمیں ایک، ایک کر کے ہٹا دیا گیا، ہماری جگہ ان لوگوں کو بٹھایا گیا جن کو جانتے بھی نہیں تھے، پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جو بہتری نہیں لانا چاہتے تھے، آج ہم ادھورے مشن کو پورا کرنے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
    استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دس سال پہلے شروع کرنے والے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس وقت شخصیت اہم نہیں ہے سب سے اہم عوام اور ملک ہے، اس کے بغیر کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کونسی سیاسی جماعت بہترہے، عوام کے فیصلے سے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ ایسا ملک بنائیں گے نوجوان اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے، زراعت کا شعبہ ہماری ترجیح ہوگی، کسانوں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلنا پڑے گا، کسانوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں عزت دیں گے، ہم نے نعرے، بیانات نہیں عملی اقدامات کے لئے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں کے عوام کا جلسے میں آمد پر شکر گزار ہوں، اپوزیشن پارٹیوں کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا، دشمنی، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کی مشکلات کم کرکے انہیں ریلیف دینا ہے، آئیں سب عہد کریں ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم پوری محنت کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا اور کامیاب ہو کر دکھائیں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب دس سال پہلے دیکھا تھا، ہم اپنے منصوبوں کو عملی شکل دیں گے، ہم ہار ماننے کو تیار نہیں، اپنے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
    عبدالعلیم خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پچاس سال سے جماعتیں غریبوں کا استحصال کررہی ہیں، ہمیشہ یہی جماعتیں اقتدارمیں آتی ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 7 باریاں لیں۔

    Advertisements
    76 مناظر