• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جماعت اسلامی کا احتجاج، اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

    امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، جماعت اسلامی کا آبپارہ چوک میں احتجاج، کارکنوں کا پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس نے جوابی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے سرینگر ہائی وے خالی کرا لیا۔
    جماعت اسلامی کے کارکنان نے میاں محمد اسلم کی قیادت میں کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیا، سیکڑوں کارکنوں نے ٹائر جلا کر کشمیر ہائی وے بلاک کر دیا، میاں محمد اسلم نے امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر سجاد احمد عباسی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ہر صورت غزہ مارچ ہو گآ۔
    وفاقی حکومت، انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سری نگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے پر انتطامیہ کی طرف سے استقبالیہ کیمپ کو ہٹا دیا گیا، جس پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

    پولیس نے مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی اور سری نگر ہائی وے کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

    Advertisements
    92 مناظر