• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • استحکام پاکستان پارٹی کا آج جہانیاں میں پاور شو

    استحکام پاکستان پارٹی کا جہانیاں میں جلسہ آج ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    جلسے کیلئے 100 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا، پنڈال میں 30 ہزار سے زائد کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

    عون چودھری نے کہا ہے کہ جہانیاں کی عوام مستحکم پاکستان کیلئے گھروں سے نکلے، جنوبی پنجاب میں نیا سورج طلوع ہونے جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین سرائیکی بیلٹ کی موثر آواز بنیں گے جبکہ تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گریں گی۔

    Advertisements
    67 مناظر