پی آئی اے کا شیڈول تاحال ٹھیک نہ ہوسکا، 40 سے زائد پروازیں متاثر
قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا آج بھی ملک بھر میں 40 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے تربت، اسلام آباد، لاہور، جدہ، کوئٹہ اور سکھر کی دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
اسی طرح پی آئی اے کی پشاور سے ابوظہبی، ریاض، دبئی اور دوحہ کی دوطرفہ 10 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ کی پی کے 760، گلگت کی پی کے 601، 602، 605 اور 606، سکردو کی پی کے 451، 452، کوئٹہ کی پی کے 325، 326، تربت کی پی کے 509، 510، مسقط کی پی کے 291، القسیم کی پی کے 168، ابوظہبی کی پی کے 262 شامل ہیں۔
ملتان سے القسیم کی پی کے 169، دبئی کی پی کے 221، 222 اور مسقط کی پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
لاہور سے شارجہ کی پی کے 185، 186، دبئی کی پی کے 203، 204، جدہ کی پی کے 731، 839، باکو کی پی کے 159، دمام کی پی کے 248 منسوخ ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔