لاہور: فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد قتل
تھانہ چوہنگ کی حدود میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ واقعہ میں 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے افراد میں حافظ مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، خادم حسین اور فہد کے نام شامل ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 5 سالہ ابوبکر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے
Advertisements