• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • غزہ میں لوگ جل رہے دنیا مجرمانہ طور پر خاموش ہے: سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ اور بچے جل رہے ہیں دنیا مجرمانہ طور پر خاموش تماشائی بنی ہے۔

    منصورہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کو کس جرم میں قتل کیا گیا؟ غزہ پر 6 ہزار سے زیادہ بم برسائے گئے، غزہ کے لوگ اور بچے جل رہے ہیں، اس جرم عظیم کے باوجود دنیا سو رہی ہے، اقوام متحدہ کی این جی او سیو دا چلڈرن کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل، یو این او کہاں ہیں؟ آج ساری دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، بڑی طاقتوں نے اسرائیل کو قتلِ عام کا لائسنس دیا ہے، ان حالات میں مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھے، بیانات، قراردادیں، مذمتی بیانات اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں موڑ سکتے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مسلم حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں، غزہ کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، غزہ میں کھانا، پانی، بجلی اور ادویات کی سہولیات ختم ہیں، وہاں کئی صحافیوں کو شہید کر دیا گیا، گھروں کو جلادیا گیا، فلسطینی بچے آج آگ میں جل رہے ہیں، ان کو بچانا انسانیت کا تقاضا ہے، افسوس ہے دنیا اسرائیلی مظالم دیکھ رہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہم مسلمان، مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں، قبلہ اول کے پاسبان ہیں، ہم 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ مارچ کر رہے ہیں۔

    Advertisements
    75 مناظر