بیرون ملک جانے سے کیوں روکا ؟ شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست دائر
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک اجازت نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Advertisements