• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سی سی پی او لاہورآفس بلال صدیق کمیا نہ کی زیر صدارت اجلاس

    بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب ،لاہور
    عبدالروف اعوان/حفیظ
    ہینڈ آؤٹ نمبر4503

    سی سی پی او لاہورآفس بلال صدیق کمیا نہ کی زیر صدارت اجلاس

    اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

    لاہور 27 اکتوبر:سی سی پی او لاہورآفس بلال صدیق کمیا نہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایس ایس پی سیکیورٹی خالد محمود اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شرکت کی۔
    اجلاس میں نئے تھانوں کی تعمیر،کرائے پر نئ بلڈنگوں، فنڈز کی تقسیم،اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت،پولیس اسٹیشنز کو کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ کرنے اور تھانوں میں نئ بھرتیوں کاجائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ نئے تھانوں کے لیے فرنیچر وغیرہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نئے تھانوں کے لیے لاہور کے متعدد علاقوں کے نام تجویز کئے گئے ۔ایس ایس پی ایڈمن نے دوران بریفنگ بتایا کہ 24 پولیس اسٹیشنز کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ تھانوں کی تبدیلی چار مراحل میں ہوگی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ تین نئے تھانے ہنجروال، بھاٹی گیٹ اور لوہاری گیٹ میں بنائےجانیکی تجویز ہے۔ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے بتایا کہ لاہور میں 25 پوائنٹس پر مشتمل پروپوزل بنارہے ہیں،
    اس میں والٹن روڈ اور ڈیفنس کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت شامل ہےجبکہ
    تین طریقوں سے سڑکوں کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی کے تناسب سے مزید تھانے وقت کی ضرورت ہیں تاہم
    ایس ایس پیز خود ذاتی طور پر نئ عمارات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ
    لاہور شہر کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے ہم سب کو ملکر اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہوگی

    Advertisements
    75 مناظر